ابنا: ڈاکٹر لاري جاني نے ہفتے کے روز ايک انٹرويو ميں ماسکو اجلاس سے قبل جاري پروپيگنڈے کو غير موثر قرار ديا اور کہا کہ گروپ پانچ جمع ايک کا اپنے وعدوں کا پابند رہنا اور ايران سے ہونے والے اتفاق رائے کے تناظر ميں عمل کرنا ايران کے لئے خاص اہميت رکھتا ہےـ
ڈاکٹر لاري جاني نے کہا کہ ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کو چاہئے کہ تشہيراتي ہنگامہ آرائي پر کوئي توجہ ديئے بغير اختلافات کو حل کرنے اور مشترکہ نکات کے تعين کي کوشش کريں ـ
ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے ايٹمي مذاکرات اٹھارہ اور انيس جون کو ماسکو ميں ہونے جا رہے ہيں ـ دوسري جانب ماسکو مذاکرات سے قبل ايران کے چيف ايٹمي مذاکرات کار ڈاکٹر سعيد جليلي نے رشيا ٹوڈے کو انٹرويو ديتے ہوئے کہا کہ ايران کوتوقع ہے کہ اس کے ايٹمي حقوق منجملہ يورينيم کي افزودگي کے حق کو تسليم اور اس کا احترام کيا جائے گا، کيونکہ اين پي ٹي ميں بھي اس کا ذکر صراحت کے ساتھ موجود ہے -
.......
/169